کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر سال اول کی داخلہ پالیسی جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی سمیت پورے صوبے کے 375 سرکاری کالجوں کے لیے انٹر سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا یے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے پالیسی سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کالجز میں داخلے نویں جماعت / او لیول پارٹ ون کے نتائج کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
کراچی کے 154کالجوں میں تقریبا 1 لاکھ سے زائد طلبہ کو داخلے دیے جائیں گے اور نئے ضابطے کے تحت اب صرف اے ون اور اے گریڈ کے حامل طلبہ شہر کے کسی بھی کالج میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
پالیسی کے مطابق "بی ، سی ، ڈی اور ای" گریڈ لینے والے طلبہ صرف اپنے رہائشی زون میں واقع کالجوں میں داخلے کے اہل ہونگے جسے کالج زون پالیسی کا نام دیا گیا ہے۔
یہ داخلے " سندھ الیکٹرونک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام(ایس ای سی سی اے پی ) 2025-26" کے تحت دیے جائیں گے۔
طلبا seccap.
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب کے مطابق سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کی کلاسز 5 اگست جبکہ سال دوئم کی کلاسز یکم اگست سے شروع ہوجائیں گی داخلہ پراسس کے لیے آئی ٹی سسٹم سندھ سیکریٹریٹ سے ڈائریکٹوریٹ آف کالجز منتقل کردیا گیا یے ۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔