کیا عید قربان سے قبل کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول دستیاب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر اسمگل ہونے والا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں 100 سے زائد غیر قانونی نجی پیٹرول پمپس کو سیل جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ غیر قانونی طور پر اسمگل ہونے والا ایرانی پیٹرول جہاں معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے وہیں نجی پیٹرول پمپس گنجان آباد علاقوں میں قائم کیے جاتے ہیں جس سے ہر وقت حادثات کا خطرہ بنا رہتا ہے تاہم حکومت بلوچستان کی جانب سے اس کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور مستقبل میں مزید تنگ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہر میں حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد کی گئی ہے اس ضمن میں حکومت جہاں پیٹرول پمپس کو سیل کر رہی ہے وہیں پیٹرول فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے اس خوف کے تحت شہر کے لگ بھگ تمام غیر قانونی پیٹرول پمپ بند ہو گئے ہیں البتہ اب بھی لوگ غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا پیٹرول پمپوں پر کیش ادائیگی کی صورت میں اضافی رقم دینا ہوگی؟
دراصل ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک لوگ ہیں ایرانی پیٹرول رکھ کر مختلف علاقوں میں بیٹھے ہوئے ہیں نیچے دکانوں میں ان بوتلوں کو چھپا کر لوگوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد کو ایرانی پیٹرول کیا ٹھکانے معلوم ہے لیکن متعدد افراد ایسے ہیں جن کو ابھی ایک جانب موجود نہیں اس لیے کاروبار محدود سطح پر اب بھی جاری ہیں۔
کوئٹہ کے باسی حمزہ احمد بتاتے ہیں کہ ایرانی پیٹرول پر پابندی سے قبل اس کی قیمت 190 روپے فی لیٹر تھی جبکہ پاکستانی پیٹرول 253 روپے میں فروخت ہو رہا تھا ایسے میں حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول میں ایک روپے کا اضافہ کیا ہے جو 190 روپے میں ایرانی پیٹرول ڈلوا رہا تھا وہیں اب مجبوراً 254 میں پاکستانی پیٹرول ڈلوانا پڑ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی پیٹرول بلوچستان ڈیزل کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایرانی پیٹرول بلوچستان ڈیزل کوئٹہ ایرانی پیٹرول
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔