ٹانک: نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول دھماکے سے اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ بلوچستان کے علاقے ٹانک میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت مکمل طور پو تباہ ہو گئی ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گشتہ سال جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند رات گئے دھماکا کر کے فرار ہوگئے تھے، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دھماکے سے
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔