آپریشن بلیو سٹار کو41برس مکمل، گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی برسی کے موقع پر ایس اے ڈی کے رہنما سمرن جیت سنگھ مان گولڈن ٹیمپل پہنچے تو لوگوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
آپریشن بلیو سٹار1984میں یکم سے 10جون تک 10 روزتک جاری رہا اس دوران بھارتی فوجیوں نے ہزاروں سکھوں کو گولیاںکا نشانہ بنایا۔آپریشن بلیو سٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں بڑی تعداد میں سکھ جمع ہو ئے ۔اس موقع پر اکال تخت کے سابق جتھیدار جسبیر سنگھ روڈے نے کہا کہ آج تک بھارتی حکومت سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا جواب نہیں دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سکھ اپنے حقوق کامطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف حملے کا اعلان نہیں کیا تھا، پھر ان پر کیوں حملہ کیا گیا ۔ان کے خطاب کے دوران شرکاء نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔6جون 1984کوبھارتی فوج نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر پنجاب میں جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی قیادت میں سکھ عسکریت پسندی پر قابو پانے کے لیے گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بول کر ہزاروں سکھوں کو نشانہ بنایا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آپریشن بلیو گولڈن ٹیمپل
پڑھیں:
موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔
پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنائیں تاکہ وہ مقابلہ کریں، اسپورٹس مین کا فٹنس، تکنیک اور اعصابی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ جتنے مقابلوں میں حصہ لیں گے اتنا ہی اعصاب مضبوط ہوں گے، تحصیل لیول پرگراونڈ بنا رہے ہیں۔ ایوارڈ کا لوگو ہمارے فخرکی شناخت ہے۔