بابر، رضوان، شاہین کا مستقبل کیا؟ سابق کرکٹر نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر عتیق الزماں نے شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے مستقبل پر لب کشائی کردی۔
حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر عتیق الزماں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فوراً بعد بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا اس بات کا اشارہ لگتا ہے کہ تینوں کرکٹرز کی مختصر فارمیٹ میں واپسی مشکل ہے۔
عتیق الزماں نے قومی ٹیم میں مسلسل کارکردگی دکھانے کے باوجود محمد رضوان کو باہر کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم سڑک پر نوجوان مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی روایت ہے کپتان بننے کے بعد کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوجاتا ہے، اس لیے کسی کو ٹیم سے نکالنا ہو تو قیادت کا تاج اسکے سر پہنادیا جاتا ہے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی محمد رضوان کو کیوں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، یہ تو سلیکٹرز ہی بتاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: "رضوان اور بابراعظم کی جوڑی ایک مرتبہ پھر ٹی20 میں دیکھے گی"
واضح رہے کہ رضوان کو 27 اکتوبر 2024 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دورہ آسٹریلیا سے قبل وائٹ بال ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں: "بابراعظم، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں"
بعدازاں انہوں نے 17 ون ڈے میچز میں پاکستان کی قیادت کی، 8 میں فتوحات سمیٹیں جبکہ 9 میں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا، اسی طرح انکی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ سے قومی ٹیم باہر ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رضوان کو
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔