وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بجٹ پیش ہونیسے پہلے ہی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں، ارکان پارلیمان کو بھی خوب نوازا گیا۔ البتہ وفاقی پی ایس ڈی پی مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے پر برقرارہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 50 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردیا گیا۔ خیبرپختوانخوا میں ضم اضلاع کیلئے مختص بجٹ میں 5 ارب روپے کی کٹوتی کرکے بجٹ 65 ارب 44 کروڑ روپے کردیا گیا۔
کوئٹہ جانے والے نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا، پولیس نے 6 بازیاب کرا لیے
پنجاب کیلئے پی ایس ڈی پی میں حصہ 16 ارب سے کم کرکے 6 ارب کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے صرف 55 کروڑ ملیں گے، سندھ کیلئے ترقیاتی بجٹ 47 ارب سے بڑھا کر 65 ارب کردیا گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ کٹوتی کرکے 39 ارب اڑتالیس کروڑ روپے کردیا گیا۔ قومی صحت کا بجٹ ایک ارب کی کٹوتی کے ساتھ 14 ارب 34 کروڑ رہ گیا، پاور ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 13 ارب 78 کروڑ کی بڑی کٹوتی کے ساتھ 90 ارب 22 کروڑ روپے رہ گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی کا بجٹ دو ارب 70 کروڑ روپے بڑھا کر 16 ارب 22 کروڑ کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ 10 ارب 90 کروڑ روپے بڑھا کر بارہ ارب 90 کروڑ روپے کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا بجٹ دو ارب کی کٹوتی کے ساتھ دو سو 26 ارب 98 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔
تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔