نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں، میئر نیویارک کی بلال بن ثاقب سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ’’ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات طاقتور دوستی کے تحت نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔
پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو کے دوران میئر نیو یارک نے کہا کہ ’ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیو یارک سٹی اور پاکستان دونوں نے ڈیجیٹل اکانومی کی ذمہ دارانہ ترقی کی معاونت کے لیے وقف کرپٹو کونسلز قائم کر کے جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں جو کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے حکومت کے دو اداروں نیو یارک کرپٹو کونسل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان براہ راست تعاون کی تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔
میئر ایڈمز اور بلال بن ثاقب نے ریگولیٹری تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے جدت کو فروغ دینے کے لیے علم کے اشتراک کے اقدامات، صلاحیت سازی کے پروگراموں اور اسٹریٹجک مشاورتی کوششوں کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے مواقع کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور دونوں رہنماؤں نے متنوع، اعلیٰ امکانات والی منڈیوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے مشترکہ چیلنجوں اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میئر ایڈمز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 8 لاکھ سے زیادہ مسلمان شہریوں کے ساتھ نیویارک سٹی ریاستہائے متحدہ میں سب سے بڑی اور متحرک مسلم کمیونٹیز میں سے ایک ہے۔
ملاقات میں ثقافتی تعلق اور مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت بلال بن ثاقب کے سرکاری دورہ کے اختتام پر بلاک چین اختراعات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور عالمی کرپٹو تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے گریسی مینشن میں ہونے والی ملاقات کے دوران عالمی ٹیک لیڈر شپ میں نیویارک سٹی کے اہم کردار اور ڈیجیٹل اثاثہ کی جگہ میں پاکستان کے ایک جرات مندانہ نئی آواز کے طور پر ابھرنے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
????????????????????
“New York is Lahore.
NYC Mayor @ericadamsfornyc met Minister @BilalBinSaqib to explore collaboration between the New York & Pakistan Crypto Councils.
He also wished Eid Mubarak to Muslims worldwide — a powerful moment of unity and Web3 cooperation. ????✨ pic.twitter.com/PWqKAvQwdy — Pakistan Crypto Council (@cryptocouncilpk) June 6, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب نیویارک سٹی کے دوران کے لیے
پڑھیں:
کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو
اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کے دوران انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف سنٹرل کرم میں آپریشن کے نتیجے میں خوارج کو پسپا ہوکر بارڈر کی جانب جانا چاہیئے تھا، مگر انہوں نے مزید پیش قدمی کرکے لوئر کرم تک رسائی حاصل کی۔ چنانچہ عوام مطمئن ہونے کی بجائے حکومتی رویئے سے پریشان ہیں۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق لوئر کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف نے اپنے کچھ دوستوں کیساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوئے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دو سالہ مدت پوری کرنے کے بعد سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے سپریم کونسل کیساتھ مشاورت کے بعد انہیں ایک سال کی ایکٹینشن دی۔ یوں تین سال تک اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دینے کے بعد 2 فروری بمطابق 3 شعبان المعظم کو اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے 5 مارچ 2025ء کو دیگر 24 افراد سمیت انہیں انجمن حسینیہ کا رکن منتخب کیا اور پھر 10 مارچ کو انہیں ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب کیا گیا، یوں اسوقت وہ اسی پلیٹ فارم سے علاقے کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ علامہ صاحب کیساتھ ہماری ٹیم نے کرم کی تازہ صورتحال خصوصاً لوئر اور سنٹرل کرم میں خوارج کی دوبارہ فعالیت کے حوالے خصوصی نشست رکھی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial