Express News:
2025-06-07@05:00:19 GMT

صوابی، خواتین کے جھگڑے پر 61 سالہ شخص قتل

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

SWABI:

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے نارنجی میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 61 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔

صوابی کے تھانہ پرمولی میں نارنجی سے تعلق رکھنے والے شہری عبدالرحمان  کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ شام اپنے 61 سالہ والد راج محمد، بھتیجے اسماعیل اور چچازاد گل زمان کے ہمراہ اپنے گاؤں نارنجی کے حجرہ بہادر خیل کے مقام پر کھڑا تھا کہ اس دوران شیر عمر خان اور اس کے بھائی تالمین آئے۔

انہوں نے کہا کہ تالمین نے شیر عمر کو فائرنگ کا حکم دیا، جس پر شیر عمر نے اس کے والد راج محمد پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

مقتول کے بیٹے نے کہا فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور ایف آئی آر میں قتل کی وجہ عناد خواتین کا تنازع بیان کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پتوکی میں 3 افراد نے پالتو کتے پر گاڑی چڑھا دی

فائل فوٹو 

پتوکی کے علاقے شیخم میں 3 افراد نے پالتو کتے پر گاڑی چڑھا دی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مالک نے الزام لگایا ہے کہ گاڑی چڑھنے سے پالتو کتے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، بچے کتےکو گلی میں لےکر نکلے تھے ملزمان نےجان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بچوں کے شور پر گھر کی خواتین موقع پر آئیں تو ملزمان نے گالم گلوچ کیں، ملزمان نے خواتین پر پستول تان لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، کیماڑی مسان چوک کے قریب فائرنگ، خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی
  • پتوکی میں 3 افراد نے پالتو کتے پر گاڑی چڑھا دی
  • جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جانب سے لاہور پریس کلب میں صحافی خواتین کو عیدکے تحائف
  • کراچی، چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے 4 زخمیوں میں شامل عدیل علی نقوی دم توڑ گیا
  • کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت
  • خواتین کے لیے روشنی کا مینار
  • اپنے بل بوتے پر بننے والی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری
  • کیا پاکستان بدل رہا ہے؟