عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ساتھ حجرہ عظیم باغ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے، عباس آفریدی کو علاج کے لیے کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں دھماکے میں زخمی سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ساتھ حجرہ عظیم باغ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے۔ عباس آفریدی کو علاج کے لیے کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور صبر و استقامت کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھماکے میں زخمی

پڑھیں:

کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
  • معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے
  • احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے
  • پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
  • غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ