WE News:
2025-06-07@16:57:34 GMT

عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT

عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں (بالائی /وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں) میں 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی (شام /رات) کے اوقات میں بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کردیے گئے، مریم اورنگزیب

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

جمعے کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 48، دادو 47 اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عید کی تعطیلات میں موسم عید میں موسم محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عید کی تعطیلات میں موسم محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات علاقوں میں کے دوران

پڑھیں:

کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کراچی:شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید قرباں کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں روز موسم گرم رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نمی کا تناسب صبح کے وقت 60 فیصد جب کہ شام کے وقت 70 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوران سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جو جزوی حد تک موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہیں، تاہم گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اُدھرمحکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے بھی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • عید الاضحیٰ کے کتنے دن بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا؟
  • ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان
  • عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی
  • عید کے دن کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان