عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی: محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد میں 42، لاہور، پشاور میں 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی، کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔