عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی: محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی۔
عید کے دنوں میں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد میں 42، لاہور، پشاور میں 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی، کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز