وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے برادر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے، عید کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ رہنماؤں نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی سلامتی، استحکام اور مسلم ممالک میں امن کی دعا کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔