عید الاضحیٰ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی خوبصورت تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
شوبز کی دنیا کی سب سے دلکش اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے سفید رنگ کے روایتی اور نفیس ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔
عید الاضحیٰ کی مناسبت سے روایتی پکوان کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایک تصویر میں عید کے لیے بنائے گئے روایتی ڈشز بھی دکھائی گئی ہیں۔
تاہم جوڑے نے اپنے بچوں حورین اور ریان کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔عائزہ اور تیمور نے اپنے بچوں کی پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بڑی عید کی مبارک باد بھی دی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔