ڈی آئی خان:

پختونخوا میں کار کھائی میں گرنے کے حادثے میں  دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے سیاحتی مقام المرکلاں میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گاؤں بیاران، خدرزائی سے ہے۔ جاں بحق افراد میں عبدالرحیم اور انس خان شامل ہیں جو سگے بھائی تھے۔ عبدالرحیم حال ہی میں عیدالفطر کے موقع پر دبئی سے وطن واپس آئے تھے۔

حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے گاؤں بیاران رغہ سر قبرستان، خدرزائی میں ادا کی جائے گی۔

علاقے میں حادثے کے بعد فضا سوگوار ہے اور گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔

ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک