مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے۔
مریم نواز نے پنجاب میں جاری صفائی مہم پر اظہارِ اطمینان کیا اور صفائی ستھرائی کے عمل پر مثبت ردعمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔
مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہوں، عید کے پہلے روز 1 لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔