گوادر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.0 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.0، جبکہ مرکز گوادر سے 8 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ واضح رہے کہ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
کراچی:سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔