کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
درخشاں پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منشیات فروشی میں ملوث تھیں اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری تھانہ درخشاں کی حدود میں عمل میں آئی جہاں ایک مشتبہ گاڑی ٹویوٹا مارک II کو روکا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے ویڈھ نامی منشیات برآمد ہوئی، جس پر گاڑی میں موجود خاتون کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بدنام منشیات فروشوں کی والدہ ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں سرگرم تھا تاہم ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منظم انداز میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں پولیس کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم شبیر تنولی نے دوران تفتیش محلے کے ایک بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کر چکا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔