حج 2025، تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے ڈپٹی گورنر مکہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ:
مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج 2025 کے کامیاب انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت، سہولت اور دیگر تمام انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔
شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع حاصل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں تمام سرکاری اور متعلقہ ادارے حجاج کرام کی خدمت میں متحد اور متحرک رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حجاج کرام کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور وہ اپنے اپنے ممالک کو خیریت اور سلامتی کے ساتھ واپس لوٹیں۔
یاد رہے کہ اس سال 16 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے مناسکِ حج کی ادائیگی مکمل کی، جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔