کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے موسم میں تبدیلی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے نتیجے میں موسم میں تبدیلی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آسمان جزوی ابر آلود بھی رہ سکتا ہے۔
سمندری ہوائیں بحال ہو کر 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جو موسم کی مجموعی صورتحال کو متاثر کرے گا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت کو 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.
گزشتہ روز بھی کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو موجودہ موسم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نمی اور گرمی کے باعث اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور پانی کی مقدار بڑھائیں تاکہ گرمی سے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
یورپ میں قیامت خیز گرمی، پارہ 47 ڈگری کو چھو گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
متعدد یورپی ممالک اس وقت شدید ترین ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جس کے باعث صحت کے حوالے سے ہنگامی انتباہ جاری کر دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کا جنوبی علاقہ اس گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔
اسپین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہینہ ملک کی تاریخ کا سب سے گرم جون ثابت ہو سکتا ہے۔
اسپین کے علاوہ پرتگال، اٹلی اور کروشیا میں بھی شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پرتگال کے علاقے مورا میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
فرانس، آسٹریا، بیلجیئم، ہنگری، سربیا، بوسنیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں ایمبر وارننگز نافذ کی گئی ہیں۔
بارسلونا میں ایک خاتون صفائی ملازمہ ہفتے کے روز شدید گرمی میں کام کرنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ مقامی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اٹلی میں گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر بزرگ شہریوں، کینسر کے مریضوں اور بے گھر افراد میں۔
نیپلز کے اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں فوری علاج، ٹھنڈے پانی میں غوطے لگانا شامل ہیں۔
بولونیا شہر میں سات مقامات پر ایئر کنڈیشنڈ پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور روم میں 70 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے سوئمنگ پولز تک مفت رسائی دی گئی ہے۔
لزبن (پرتگال) میں فارماسسٹ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ لوگوں کو دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔
اسی طرح سربیا میں ریکارڈ شدہ تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا، جبکہ سلووینیا میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی مقدونیہ میں جمعہ کے روز درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔
فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
لندن میں پیر کو درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
یہ شدید گرمی ایک ہائی پریشر سسٹم کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے، جو خشک ہوا کو زمین کی طرف دھکیل کر درجہ حرارت کو بڑھا رہا ہے۔