ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ آسٹریلیا کو لارڈز میں پریکٹس سے منع کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل سے قبل تیاریوں کی بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو مبینہ طور پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تربیت کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ شدید غصے کا شکار ہیں۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن نہ کروانے پر کہا کہ ایشز سیریز کے دوران یہاں ماحول کافی گرم تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل؛ ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 11 جون کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ
پڑھیں:
آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا ( انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ریستوران میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد اسپتال داخل ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریستوران میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔