فلاڈیلفیا: شہر کے علاقے ٹیوگا-نائس ٹاؤن میں واقع SEPTA کے مڈ ویلے ڈپو میں جمعرات کی صبح شدید آگ بھڑک اٹھی، جس میں پرانی اور ناقابلِ استعمال قرار دی گئی کئی بسیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آگ صبح 6:15 بجے کے قریب لگی اور فوری طور پر اسے تھری الارم آگ قرار دے دیا گیا۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ کالا دھواں شہر بھر میں دیکھا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں، خاص طور پر روٹ 1 پر شدید رش دیکھا گیا۔

SEPTA کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز اینڈریو بش نے تصدیق کی کہ متاثرہ بسیں سروس سے باہر تھیں اور سکریپ کے لیے تیار کی جا رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ بسیں پہلے ہی استعمال سے نکالی جا چکی تھیں اور جلد ہی اسکریپ پر بھیجی جانی تھیں۔"

فلاڈیلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ کو صبح 8 بجے تک مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک بس سے آگ دوسرے گاڑیوں تک پھیلی۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ کے مطابق صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تھانہ سی ٹی ڈی کے مال خانے میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل زیت اللّٰہ، مدثر اور محمد ایاز شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق مال خانے میں 2025 میں ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیاء رکھی گئی تھیں، مال خانے میں 2 کلوگرام بارود، 23 دستی بم اور 7 گرینیڈ لیور موجود تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مال خانے میں 60 رائفلیں اور 10 کلوہائی ایکسپلوسیو اور 2 خودکش جیکٹس موجود تھیں۔ 42 الیکٹرک، 10 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، ایک آر پی جی شیل اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس موجود تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مال خانے میں پرائما کورڈ، سیفٹی فیوز، بیٹریاں اور الیکٹرک تاریں رکھی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ پر مشکوک گاڑیاں، قافلے کو روک لیا گیا
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • حیدرآباد: اینٹوں کے بھٹے کے لیے پرانے کپڑوں کو جلانے کے لیے لے جایاجارہاہے
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • گلستان جوہر میں آگ بھڑک اُٹھی، درجنوں جھونپڑیاں، سامان اور موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر
  • ڈہرکی،پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کا اسٹاک برآمد
  • ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟