اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج وزیر خزانہ نے اکنامک سروے پیش کیا۔ اور عالمی معیشتوں کا سہارا لیتے ہوئے آج کانفرنس کی۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ہماری 6.

5 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا ہم غریبوں کے ٹھنڈے چولہے چلانے آئے تھے۔ لیکن ہمیں تو ابھی تک کوئی چولہا چلتا نظر نہیں آیا۔ 45 فیصد غربت کی شرح پہنچ چکی ہے۔ اور گزشتہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ 3 سال کی مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لوگ معصومانہ سوال کرتے ہیں۔ اور لوگ معاشی طور پر یتیم ہوگئے ہیں۔ زراعت میں 13 فیصد گراؤٹ ہے اور مویشیوں کی گروتھ 40 فیصد بڑھی ہے۔ اور مال مویشیوں کی گروتھ اتنی کیسے ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال میں کوئی آسمانی آفت نہیں آئی جس کی وجہ سے فصلوں پر اثر پڑا ہو۔ اور ان کی کسان دشمنی پالیسی کی وجہ سے یہ کمی ہوئی ہے۔ 37 فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں لیکن ان کی کمر توڑ دی ہے۔ اور 37 فیصد لوگوں کے پاس بجلی کے بل کے پیسے نہیں ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں میں 8 فیصد گروتھ ہوئی ہے لیکن یہ بھی جھوٹ ہے۔ ہم گئے تو گروتھ 6 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آگئی تھی۔ 3 سال کی مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد بنتی ہے۔ یہ کس قسم کی گروتھ ہے کہ سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے معاشی اہداف پورے نہیں کرسکی۔ اور ہمیں دکھایا جارہا ہے کہ یہ ملک سنوارنے آئے ہیں۔

Post Views: 12

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سال میں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف