پنجاب میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے میں 12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہوسکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ 12جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، چولستان میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
—فائل فوٹولاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔