ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں، رافائل گروسی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں IAEA کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اتنی افزودہ شدہ یورینیم ہے جس سے تقریباً 10 جوہری بم بنائے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے صیہونی رژیم کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے مجھے بتایا کہ ان کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ انہیں جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب لے جا سکتا ہے۔ رافائل گروسی نے مزید کہا ک ایرانیوں نے مجھے واضح طور پر بتایا کہ وہ اسرائیلی حملے کی صورت میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ IAEA کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اتنی افزودہ شدہ یورینیم ہے جس سے تقریباً 10 جوہری بم بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے واشگاف طور پر کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے جسے اتنی آسانی سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گہرے فاصلوں کے باوجود ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔ آخر میں رافائل گروسی نے کہا کہ اگر ایران، جوہری بم بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے گہرے علاقائی و عالمی اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رافائل گروسی کہ ایران کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان آئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، ایرانی صدر کے اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
دورے کے دوران مسعود پزیشکیان کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں ہوں گی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں شیڈول کی جا رہی ہیں۔
ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات متوقع ہے، وہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔