data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طرف سے ان کی ہمشیرہ اور ایپی لیپسی فاؤنڈیشن و گلوبل عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر جبکہ عافیہ موومنٹ کے رہنمائوں انعام اللہ مروت ، انور خان و دیگر رضاکاروں نے لکی مروت، خیبرپختونخواہ میں عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے روز قربانی کے جانور ذبح کئے۔اس موقع پر عافیہ موومنٹ کے رضاکاران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عین ذبیحہ کے موقع پر خصوصی طور پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عافیہ کو اسی سال رہائی نصیب فرما دے تاکہ آئندہ سال وہ خود قربانی کا فریضہ اپنے بچوں، اہلخانہ اور سپورٹرز کے ہمراہ ادا کرسکے۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے غزہ کے مسلمانوں کی آزمائش کے خاتمہ، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی۔ کراچی میں قربانی کے جانوروں کو ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے ڈاکٹر حافظ احمد نے ذبح کیا۔امریکی اٹارنی ماریہ کاری نے بتایا کہ عید کے روز ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ پہلے سے بھی زیادہ کمزور نظر آ رہی تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ ڈاکٹر فوزیہ

پڑھیں:

ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب 

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن امیرِ جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔

بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت اسلامی بنگلادیش  کے ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین