مالی سال 25-2024 میں ٹیکس چھوٹ 5 ہزار 840 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے دی گئی ٹیکس چھوٹ مالی سال 25-2024 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 5 ہزار 840 ارب روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے 3 ہزار 879 ارب روپے کے مقابلے میں 51 فیصد اضافہ ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار پیر کے روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستان اکنامک سروے 25-2024 میں جاری کیے گئے۔
ٹیکس چھوٹ میں یہ بے مثال اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایف بی آر کو شدید ریونیو خسارے کا سامنا ہے، اور یہ مسلسل دوسرا سال ہے، جس میں ٹیکس چھوٹ کی لاگت ریکارڈ سطح پر پہنچی ہے، مالی سال 2024 میں یہ رعایت 73.
ٹیکس رعایت سے مراد وہ آمدن ہے جسے ریاست مختلف شعبوں اور گروپوں کو مختلف مدات میں معاف کرتی ہے، یہ بنیادی طور پر خام مال اور نیم تیار شدہ مصنوعات پر دی گئی رعایت، اور برآمدی صنعتوں کے لیے ان پٹ لاگت کم کرنے کی غرض سے دی گئی رعایات پر مشتمل ہے، علاوہ ازیں، مخصوص افراد کو کچھ مراعات اور سہولتوں پر بھی ٹیکس چھوٹ حاصل ہے۔
ٹیکس چھوٹ میں اضافے کی بڑی وجہ ملکی سطح پر اور درآمد شدہ پیٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس (پی او ایل) پر دی گئی ایک ہزار 796 ارب روپے کی رعایت ہے، گزشتہ سال بھی تقریباً اتنی ہی رعایت دی گئی تھی۔
تاہم، یہ رعایت زیادہ تر مالی نوعیت کی ہے (اس رقم میں سے صوبوں کو کوئی حصہ نہیں ملتا) جب کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کے ذریعے یہ رقم مکمل طور پر واپس حاصل کر لیتی ہے، جو قابل تقسیم پول کا حصہ نہیں ہے۔
اس کے نتیجے میں وفاقی حکومت پر اس چھوٹ کا حقیقی مالی بوجھ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جب کہ صوبے پی ڈی ایل کی آمدن میں حصہ نہیں وصول کر پاتے۔
آئی ایم ایف نے ان ٹیکس رعایتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور حکومت سے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ سال کے بجٹ میں کچھ ٹیکس رعایات واپس لی گئی تھیں، آئندہ وفاقی بجٹ 26-2025 میں یہ واضح کیا جائے گا کہ کتنی ٹیکس رعایات ختم کی جا رہی ہیں تاکہ ایف بی آر کے بلند ریونیو ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
ٹیکس چھوٹ کی مالیت سال بہ سال بڑھتی رہی ہے، مالی سال 2018 میں یہ 540 ارب 98 کروڑ روپے تھی، جو 2019 میں 972 ارب 40 کروڑ روپے، 2020 میں ایک ہزار 490 ارب، 2021 میں معمولی کمی کے ساتھ ایک ہزار 314 ارب، اور 2022 میں دوبارہ بڑھ کر ایک ہزار 757 ارب روپے ہو گئی، ان رعایات کا مقصد صنعتی ترقی کو فروغ دینا تھا۔
سیلز ٹیکس میں دی گئی چھوٹ مالی سال 2024 میں 2 ہزار 860 ارب روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 253 ارب روپے ہو گئی، جو 48.8 فیصد اضافہ ہے، یہ زیادہ تر پی او ایل مصنوعات کی درآمدات اور مقامی فراہمی پر دی گئی چھوٹ، اور سیلز ٹیکس ایکٹ کے پانچویں اور چھٹے شیڈول کے تحت دی گئی چھوٹ کی وجہ سے ہے۔
پانچویں شیڈول کے تحت زیرو ریٹڈ چھوٹ کی لاگت مالی سال 2025 میں 683 ارب 43 کروڑ روپے ہوگئی، جو گزشتہ سال 206 ارب 5 کروڑ روپے تھی، یہ 232 فیصد اضافہ ہے، یہ چھوٹ 5 برآمدی شعبوں اور چند دیگر صنعتوں کے لیے دی گئی نرمی کا نتیجہ ہے۔
چھٹے شیڈول کے تحت مقامی سپلائیز پر دی گئی چھوٹ مالی سال 2025 میں کم ہو کر 461 ارب 9 کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ سال 613 ارب 7 کروڑ روپے تھی، یعنی 25 فیصد کمی، یہ ان اشیا پر دی گئی چھوٹ کے بڑے پیمانے پر خاتمے کی وجہ سے ہے۔
آٹھویں شیڈول کے تحت کم شرح ٹیکس پر دی گئی چھوٹ کی لاگت مالی سال 2025 میں 617 ارب 35 کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ سال 357 ارب 99 کروڑ روپے تھی، یعنی 72.4 فیصد اضافہ ہوا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ مالی سال 2025 میں بڑھ کر ایک ہزار 796 ارب روپے ہو گئی، جو کہ گزشتہ سال ایک ہزار 257 ارب روپے تھی ، یہ 43 فیصد اضافہ ہے۔
انکم ٹیکس کی چھوٹ مالی سال 2025 میں 800 ارب 82 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال 476 ارب 96 کروڑ روپے تھی، یعنی 68 فیصد اضافہ، جو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول کے حصہ اول کے تحت مکمل ٹیکس چھوٹ کی وجہ سے ہے، جس کی لاگت 2025 میں 443 ارب 45 کروڑ روپے رہی، جو پچھلے سال 293 ارب 46 کروڑ روپے تھی ، جو 51 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
اسی دوران کاروباری افراد کو دیے گئے انکم ٹیکس کریڈٹ کی لاگت 4 گنا سے زائد ہو کر 101 ارب 4 کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ سال 24 ارب 37 کروڑ روپے تھی۔
کسٹمز ڈیوٹی میں دی گئی مجموعی ٹیکس چھوٹ مالی سال 2025 میں 785 ارب 87 کروڑ روپے رہی، جو پچھلے سال 543 ارب 52 کروڑ روپے تھی، یعنی کسٹمز ڈیوٹی پر ٹیکس رعایت میں 44.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر دی گئی چھوٹ کروڑ روپے تھی فیصد اضافہ ہے جو گزشتہ سال شیڈول کے تحت روپے ہو گئی ٹیکس چھوٹ ایک ہزار ارب روپے روپے رہی چھوٹ کی کی لاگت میں یہ
پڑھیں:
نائجیریا میں 8 ہزار 780 کلو جولو ف رائس تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا: نائجیریا کی شیف ہلڈا باچی نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی نامور شیف ہلڈا باچی نے ایک اور غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی، انہوں نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاندار کامیابی کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے اسے دنیا کی تاریخ میں اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی ’نائیجیرین اسٹائل جولوف رائس ڈش‘ قرار دیا، جو نہ صرف نائجیریا بلکہ پورے مغربی افریقہ کی کھانوں کی روایت اور ثقافتی شناخت کا نمایاں اظہار ہے۔
ہلڈا باچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر یہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس دیوہیکل ڈش کی تیاری کے لیے تقریباً 5 ٹن باسمتی چاول، 600 کلو پیاز، 750 کلو کھانے کا تیل اور ٹماٹر کی گریوی میں میرینیٹ کیا ہوا مصالحہ استعمال کیا گیا۔ یہ تمام اجزا ایک 20 فٹ چوڑے دیگ نما برتن میں پکائے گئے، جہاں تقریباً 8 ہزار افراد اس موقع پر موجود تھے اور شیف کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ ہلڈا باچی نے 2023 میں 93 گھنٹے 11 منٹ تک مسلسل کھانا پکانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم یہ اعزاز بعد میں آئرلینڈ کے شیف ایلن فشر نے اپنے نام کر لیا تھا۔
جولوف رائس مغربی افریقہ کا روایتی پکوان ہے، جو عموماً ٹماٹر کی گریوی میں چاول، گوشت یا مچھلی کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی ابتدا قدیم وولوف سلطنت (موجودہ سینیگال، موریتانیا اور گیمبیا) میں ہوئی، جہاں 14ویں صدی میں چاول کی کاشت عام تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ڈش پورے مغربی افریقہ کی ثقافت اور ذائقے کی پہچان بن گئی۔