2025-11-03@18:39:57 GMT
تلاش کی گنتی: 253

«شیڈول کے تحت»:

    اعلامیہ کے مطابق 28 دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی جاری ہوں گے۔ امیدوار 13 سے 17 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروائیں گے۔ 18 نومبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ جس کے بعد 24 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات کا معائنہ ہوگا۔ 28 اکتوبر تک ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلے پر اپیل کی جا سکے گی۔ 3 دسمبر تک اپیلیٹ ٹریبونل فیصلے سنائی...
    کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ کی شہری یونین کونسلوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی مدت 13 سے 17 نومبر تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات کی اسکروٹنی 19 سے 24 نومبر تک ہوگی اور امیدوار 28 نومبر تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ اپیلیٹ ٹربیونل تمام اپیلوں پر فیصلے 3 دسمبر تک نمٹا دے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی نشانات 6 دسمبر کو امیدواروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ...
     وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔
    الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلیے شیڈول جاری کردیا۔ واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ،واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امورنے ہدایت کی ہے کہ عازمین نامزد بینکوں میں دوسری قسط جمع کروائیں گے۔ خبر ایجنسی گلزار
    پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام مقدمات کی سماعت اب انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال اعلامیے کے مطابق عمران خان کو تمام سماعتوں کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ویڈیو لنک سسٹم اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی...
    پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے سردیوں کے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر دیا اور پرانے شیڈول کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن سمیت تمام اہم ریلوے ڈویژنز کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور دیگر مسائل سامنے آئے، جس پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری کے بعد ہی موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل...
    کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر...
    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسمِ سرما کے دوران گیس کی قلت کے پیشِ نظر نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کو دن کے مخصوص اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس کی مسلسل قلت اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے نیا شیڈول تیار کیا گیا ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں محدود ذخائر کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جا سکے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے لیے لوگ لائنوں میں لگے ہوئے ہیں، تاہم اس بات کا فیصلہ مرکزی قیادت کی جانب سے قائم کمیٹی کریگی کہ وہ کن لوگوں کو شامل کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے لیے لوگ لائنوں میں لگے ہوئے ہیں، تاہم اس بات کا فیصلہ مرکزی قیادت کی جانب سے قائم کمیٹی کریگی کہ وہ کن لوگوں کو شامل کرتی ہے۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم ابھی الیکشن کی طرف نہیں جا رہے ہیں، الیکشن کیلئے ابھی بہت وقت ہے، پارٹی کے وفاقی رہنمائوں...
    پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا مقام اور وقت چوتھی بار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے، جس میں بلاول بھٹو اور فریال تالپور بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اور نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ وزارت عظمیٰ کے لیے مطلوبہ ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرنے کے لیے...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے...
    بلوچستان کے ضلع دُکی میں پوست کی غیرقانونی کاشت کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ بلوچستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، زمینداروں کے نام ڈپٹی کمشنر دُکی کی سفارش پر فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے۔ اس اقدام کا مقصد پوست کی کاشت کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبان کی پابندی کے باوجود افغانستان میں پوست کی کاشت میں کئی گنا اضافہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے وضاحت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی یا تنظیم میں ملوث نہ ہونے کی ضمانت دیں گے۔ یہ ضمانت 5 لاکھ...
    پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 میں انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے انتقال کےبعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شکارپور حلقہ پی ایس 9 میں پولنگ کا عمل 14 دسمبر کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 3 سے 5 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئےصدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی فہرست 6 نومبر کو جاری ہو گی، جانچ پڑتال 11 نومبر کو ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی کی...
    پاکستان شاہینز فروری 2026 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز ابو ظہبی میں 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچز 27 فروری، یکم، 4، 6 اور 9 مارچ کو ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ Schedule announced ????️ Pakistan Shaheens ???? England Lions set to take place in Abu Dhabi from 20 February to 9 March next year ???? Read more ➡️...
    فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعظم...
    سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت کے بعد سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہوگی، جس کا مقصد اگلے سال بھارت اور سری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز اب خطرے میں نظر آنے لگی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال سنبھالتے ہوئے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اب امکان ہے کہ نومبر 2025 میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان میں نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے...
    افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
    افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان...
    پنجاب حکومت نے سردیوں کی آمد کے پیش نظر صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا، جو 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہو کر 31 مارچ 2026 تک مؤثر رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موسم سرما میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکولز پیر تا جمعرات صبح 8:45 بجے سے 2:45 بجے تک جبکہ جمعہ کو 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ لڑکیوں کے اسکولز کا وقت صبح 8:30 بجے سے 2:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگا۔ ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے پہلی شفٹ (لڑکے) صبح 8:45 بجے تا 12:45 بجے (پیر...
    پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں اچانک چھٹی، والدین اور طلبا کو مشکلات اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ سنگل شفٹ اسکولز کے اوقات نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم...
    آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کیمرون گرین کی سائیڈ انجری لو گریڈ ہے تاہم احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کر کے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم کے ساتھ ہی ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کیلیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسم سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ 3 ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک مکمل کر لی گئی ہیں۔(جاری ہے) کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر تک مکمل ہوں گی۔یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے) ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، شیڈول کے مطابق اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے فوری بعد سکروٹنی کی جائے گی، آج (اتوار کو) شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پیر کے روز صبح 10 بجے کی جائے گی۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کر لیا گیا جس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہو گی، امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ شیڈول کے تحت کاغذات کی سکروٹنی 22 اکتوبر کو ہوگی جبکہ اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔   محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی مزید :
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے  خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر سے جمع کرائے جائیں گے، ضمنی انتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔ ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور  ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا،  18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔
    ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا 68واں ایڈیشن چھ اکتوبر بروز پیر سے شروع ہوگا۔ قائد اعظم ٹرافی 2025-26 میں 46 فرسٹ کلاس میچز کا انعقاد پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گا۔ سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں کم از کم دو میچ پی سی بی یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم ہوں گے۔ پہلے راؤنڈ میں عمران خان اسٹیڈیم پشاور اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے۔...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہےکہ  سب سے پہلے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،  اس کے بعد 8 اور 9 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،  10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق اسکروٹنی...
    کراچی:  پی سی بی نے 6 اکتوبرسے شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔  پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئین سیالکوٹ،رنز اپ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔ 9 راونڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے راونڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہوروائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اختراسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان اسٹیڈیم پشاور، فاٹا اورملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام...
    سعید احمد:ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو بھی گرین لائن میں منتقل کیا جائے گا۔ریلوے شیڈول کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کے بجائے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ گرین لائن اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔مزید برآں کراچی جانے والی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان لداخ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران صحت کے مسائل کا شکار ہوگئے اور فوری آرام کے لیے ممبئی لوٹ آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بیٹل آف گالوان‘‘ کے پہلے شیڈول میں حصہ لینے کے لیے لداخ میں موجود تھے، جہاں تقریباً 45 دن تک فلم کے مناظر حقیقی مقامات پر عکس بند کیے گئے۔ یہ شیڈول نہایت کٹھن حالات میں مکمل کیا گیا۔ انتہائی سرد موسم، برفیلے پہاڑوں اور کم آکسیجن کی فضا میں سلمان خان نے شوٹنگ جاری رکھی۔ تاہم سخت ماحول اور دباؤ کے باعث وہ کمزوری اور شدید تھکن کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے،...
    بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ فلم کا پہلا مرحلہ لداخ کے برفیلے علاقوں میں فلمایا گیا، جس کے بعد اداکار ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئندہ شیڈول کی تیاری کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔ جبکہ سلمان خان خود 15 دن سیٹ پر موجود رہے۔ اس دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا اور آکسیجن کی کمی کے باعث عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لداخ شوٹنگ کے ذرائع کے مطابق سلمان...
    سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو  سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مری کے 3 رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟ حکمرانوں کا یہی طرز حکمرانی رہا تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔ مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے روزگار ختم کر دیے، پیسے بھی نہیں دیے، لوئر ٹوپہ میں عوامی اجتماع پر انتظامیہ نے دہشت گردی کا پرچہ دے دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جھیکا گلی 150 سال پرانا بازار تھا، حکومت نے نہیں بتایا بازار کیوں گرایا؟ مقصد بتائے بغیر لوگوں کے روزگار اور گھر اب نہیں گرنے دیں گے، انتظامیہ ہماری خود داری پر حملہ کرے گی...
    ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلوں کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی پہلے مرحلے کا ایک میچ (بھارت بمقابلہ عمان) باقی ہے، جو کل کھیلا جائے گا اور اس کے نتیجے کا ٹورنامنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ Sri Lanka make it three wins on the trot in the Asia Cup with a comfortable win against Afghanistan ????#SLvAFG ????: https://t.co/KfSt5cJDJk pic.twitter.com/VOwlGYsx5E — ICC (@ICC) September 18, 2025 سُپر 4 میچز کا شیڈول: 20 ستمبر (ہفتہ) — دبئی بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا 21 ستمبر (اتوار) — دبئی بھارت بمقابلہ پاکستان 23 ستمبر (منگل) — ابوظہبی پاکستان بمقابلہ سری لنکا 24 ستمبر...
    سیلابی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر(بروز اتوار)ہوگا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کے شیڈول میں تبدیلی صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ پہلے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا، تاہم اب یہ امتحان نئی تاریخ کے مطابق 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فیصلے کو طلبہ کے...
    ایشیا کپ کے آغاز سے پہلے سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے مسلسل میچز اور سفر کے سخت شیڈول پر سوال اٹھا دیا۔ اسالنکا نے کہا کہ زمبابوے میں دو دن میں دو میچز کھیلنے اور پھر براہ راست دبئی پہنچنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، پے درپے میچز کھیل کر فوراً سفر کرنا بہت مشکل ہے، کھلاڑیوں کو کم از کم دو دن کا آرام ملنا چاہیے۔ راشد خان نے بھی تسلیم کیا کہ شیڈول مثالی نہیں ہے، مگر شکایت کرنے کے بجائے توجہ کارکردگی پر ہونی چاہیے، اگر ہم سفر یا گرمی کی شکایت کریں تو کھیل پر اثر پڑے گا، پروفیشنل کرکٹرز کو ہر حال میں 100 فیصد...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حنیف محمد ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کا شیڈول بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تبدیل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے راؤنڈ کے میچز بدھ 10 ستمبر کے بجائے اب جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ بہاولپور، کراچی، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کے امکانات کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تیسرے راؤنڈ کے چھ میچز اب نئے شیڈول کے تحت کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کے میچز میں حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کا باضابطہ شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم 11 سے 15 نومبر کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی، جہاں تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان,پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔#PakistanCricket #PakvsSL pic.twitter.com/VKdliQO1eQ — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 8, 2025 ...
    لاہور: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل 2019 میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی جس میں پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ سری لنکا نے حالیہ طور پر 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب انہوں نے ایشیا کپ میں لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور ون ڈے سیریز مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) چار سال سے زائد عرصے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، جب کہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اس سے شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی...
    ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور عمان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ایشیا کپ میں شامل کرلیا گیا۔ 29 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اورچائنیز تائپے شامل ہیں۔
    لاہور: بھارت میں 29 اگست سے شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان چند روزمیں ہوگا، منتظمین نے پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک دو دن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایشیا کپ منتظمین کو اپنے جواب سے آگاہ کردیں گے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا، منتطمین کو پاکستان ہاکی  فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک ٹیم بھجوانے سے معذرت کا نہیں لکھا گیا۔   دوسری جانب پاکستان ٹیم کے متبادل کے طورپر بنگلہ دیش، قازقستان اورکرغزستان ہاکی فیڈریشنز کو بھی پاکستان ٹیم کےانکار کی صورت میں اپنی دستیابی  کے بارے میں  لکھا گیا ہے۔ راج...
    پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طے کر لیا گیا ، تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کی توسیع پر بھی بات چیت ہوگی، پاکستان کالعدم تحریک طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی...
    سٹی 42: افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان سہہ فریقی  مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے ، ‎چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کریں گے ، ‎ملاقات میں دھشتگردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی ، ‎ملاقات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی پر بھی معاملہ اٹھائے گا ، ‎چینی وزیرخارجہ 20 اگست کو ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
     پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ...
    ویب ڈیسک : پنجاب سے  پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور  21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے صارفین کی سہولت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں ہونے والی گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مؤخر کیا جائے گا۔ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔ واضح رہے کہ عام دنوں میں ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی روزانہ رات 10 بجے روک دی جاتی ہے، اگلی صبح 6 بجے گیس بحال کی جاتی ہے۔
    پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔ ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر...
    ---فائل فوٹو  قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔کراچی ایئرپورٹ کی...
     ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔  قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔  ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں  اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن...
    سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے) سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل...
    ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔  نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ  سینیٹر اسحاق ڈار  23 اگست کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔ بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورے میں بنگلہ دیشی ہم منصب، مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کریں گے۔جس میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔   پنوعاقل میں پی ٹی آئی کی کفن پوش احتجاجی ریلی،بانی کے حق میں نعرے بازی  ????#LATEST: Deputy PM&FM of Pakistan @MIshaqDar50 is scheduled...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو متوقع احتجاجی مظاہرے کے لیے حتمی لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام ارکان اور سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کی صبح 10 بجے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچیں، جہاں سے وہ اجتماعی طور پر اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شرکت کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ احتجاج کو ’تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان‘ کے بینر...
    اسلام آباد: ایف پی ایس سی نے مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کے لیے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی، تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہوگا۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں بیشتر امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔ Tagsپاکستان
     فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان ( ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ سی ایس ایس شیڈول کے مطابق تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔ جبکہ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہو گا۔ 
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔   ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025 ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی...
      پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم):   29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان 1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے...
    لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
    سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز...
    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر 2025ء کو منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر 2025ء کو منعقد ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ این اے 66 وزیر آباد کی نشست احمد چٹھہ جبکہ پی پی...
    اعجاز چوہدری—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن 21 اگست کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جاری شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی یکم سے 2 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 11 اگست تک کیا جائے گا، کاغذاتِ نامزدگی 13 اگست تک...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے اراکین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کا شیڈیول بھی جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این اے 66 اور پی...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہو گی، این اے 66 محمد احمد چٹھہ اور پی پی 87 ایم پی اے احمد خان بھچر کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی ہے۔ 9 مئی کیسز میں سزا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، PTI سینیٹر اعجاز چوہدری اور MNA احمد چٹھہ نااہل قراراسلام آباد، لاہور الیکشن کمیشن نے 9مئی کیسز میں... حلقہ...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
    ترجمان پی آئی اے کے مطابق چار پروازیں 8 تا 11 اگست کراچی سے روانہ ہوں گی، زائرین امام حسینؑ کے لیے نجف سے واپسی کے لئے 18 تا 21 اگست کو پروازیں شیڈول کی گئی ہیں، تمام پروازیں پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے اربیعن زائرین کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق چار پروازیں 8 تا 11 اگست کراچی سے روانہ ہوں گی، زائرین امام حسینؑ کے لیے نجف سے واپسی کے لئے 18 تا 21 اگست کو پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ تمام پروازیں پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے، مارکیٹ...
    پی سی بی کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھٹ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے...
    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکوافغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلاجائیگا۔12 ستمبر کو پاکستان عمان کے خلاف میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپورٹس ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ کرکٹ
    کراچی: چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں...
    کراچی: بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کرکٹ کپ شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں  ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔ یو اے ای ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے لیے مظبوط امیدوار ہے، ایشیا کپ کا حتمی شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔