8 دن کے لئے پروازیں عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔ اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے ، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے، مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی کے آفس میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے احساسات کی قدر کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسئلے کو مشاورت سے حل کیا جائے گا، تمام زائرین اربعین پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر موجود زائرین کو ایران روانہ کرنے کے اقدامات جاری کئے گئے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے مسائل کے حل کے لئے کئے گئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء انیس قائم خانی و دیگر بھی موجود تھے۔