ایم ڈی کیٹ کے امتحانات ری شیڈول، نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کے شیڈول میں تبدیلی صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی ہے۔
پہلے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا، تاہم اب یہ امتحان نئی تاریخ کے مطابق 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فیصلے کو طلبہ کے وسیع تر مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے ہر طالب علم کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم ڈی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزراء میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزراء کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے اور وزراء کی حلف برداری آج دوپہر تین بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔