سلمان خان چین مخالف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ فلم کا پہلا مرحلہ لداخ کے برفیلے علاقوں میں فلمایا گیا، جس کے بعد اداکار ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئندہ شیڈول کی تیاری کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔ جبکہ سلمان خان خود 15 دن سیٹ پر موجود رہے۔ اس دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا اور آکسیجن کی کمی کے باعث عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لداخ شوٹنگ کے ذرائع کے مطابق سلمان خان کو شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹیں بھی آئیں، لیکن انہوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کام جاری رکھا۔ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ مختصر آرام کر رہے ہیں تاکہ ممبئی شوٹنگ کے اگلے مرحلے میں بھرپور توانائی کے ساتھ شامل ہو سکیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی میں شروع ہوگا، جو کہ فلم کی کہانی کا سب سے اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس مرحلے میں جہاں ایکشن مناظر شامل ہوں گے، وہیں ہدایتکار اپوروا لکھیا کئی گہرے جذباتی اور ڈرامائی مناظر بھی فلم بند کریں گے۔
اداکار نے لداخ کا شیڈول مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپسی پر اپنی ٹی وی مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ انہیں آج بگ باس 19 کے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں دیکھا جائے گا۔
ہدایتکار اپوروا لکھیا کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ پر مبنی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروڈکشن ٹیم جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی کیلئے گئے، واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔