افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا شیڈول طے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سٹی 42: افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا
سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے ، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں دھشتگردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی ، ملاقات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی پر بھی معاملہ اٹھائے گا ، چینی وزیرخارجہ 20 اگست کو ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :