نان فائلرز کیلئے بڑی مشکل، بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان فائلرز کے خلاف مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، نان فائلرز پر بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز ہے، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.
نا ن فائلرز کی موبائل فون سم، انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلر ز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، نان فا ئلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔
اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو اسےسپورٹ کرونگا: بلاول
نا ن فائلرز کے شیئرز خریدنے اور میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری پر پابندی ہو گی، ٹیکس سسٹم سے نا ن فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے، پوائنٹ آف سیل میں ٹیکس چوری کیخلاف جرمانے میں 10 گنا اضافہ کیا جائے گا۔
پوائنٹ آف سیل مشین سے ٹیکس چوری کیخلاف جرمانہ 5 سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے، پوائنٹ آف سیل میں کیش کے خفیہ طور پر الگ ریٹ رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سیکشن 114 بی میں نا ن فائلر کے خلاف ایکشن ہوں گے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نان فائلرز ن فائلرز کرنے کی
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔