ہیرو کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمایوں سعید
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سینئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انہیں اس وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے ہیرو کے کردار ادا کر رہے ہیں اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں ماہرہ خان کے ہمراہ پروگرام ’گپ شپ ود واسع چوہدری‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ انڈسٹری میں سب سے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ ہیں، وہ ان کے ساتھ اس لیے کام کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت مزاحیہ ہیں اور ان کا مزاح انہیں بہت ہنساتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ ہماری فلموں کو بالی وُڈ کی نقل قرار دیتے ہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے اور اُن کا یہ تاثر فلم دیکھنے کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلموں میں دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کرتے ہیں، اس کے باوجود انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی فلموں میں بہترین اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے، جیسے فہد مصطفیٰ اور حمزہ علی عباسی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید لوگ اس لیے بھی تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ کئی سالوں سے ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں، اسی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
سینئر اداکار نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کسی مزاحیہ پروجیکٹ میں کام کرنا ہوا تو وہ واسع چوہدری کے ساتھ کام کریں گے اور اگر کوئی سنجیدہ پروجیکٹ ہوا تو ان کی پہلی ترجیح خلیل الرحمٰن قمر ہوں گے۔
عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ریلیز ہوئی ہے جو ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے، فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس میں ہمایوں سعید نے ایک دل پھینک عاشق کا کردار نبھایا ہے۔
فلمی شائقین ’لو گرو‘ کو اس کی رومانٹک اور مزاحیہ مصالحہ کہانی کے باعث خوب سراہ رہے ہیں اور وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی کیمسٹری سے بھی خوش نظر آرہے ہیں۔
’لو گرو‘ کی ہدایت ندیم بیگ نے دی ہے اور یہ فلم 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے، فلم میں متعدد اداکارائیں مہمان کرداروں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ہمایوں سعید ہمایوں سعید نے تنقید کا رہے ہیں ہیں اور کہا کہ
پڑھیں:
ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔
گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔