فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران مداح کے سوال پر برہم ہوگئے۔
حال ہی میں فیصل قریشی اپنی نئی فلم دیمک کی پروموشن کے لیے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اداکار سے سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک شو میں شریک ایک لڑکی نے پاکستانی ڈراموں کی ایک جیسی ساس بہو والی اسٹوری سے متعلق سوال کیا، جس پر فیصل قریشی نے سخت ردِعمل دیا۔
لڑکی نے سوال کیا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار اور ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو ان کی فلم دیمک ان سے کس طرح مختلف ہے؟
اس سوال پر فیصل قریشی نے کہا، "کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں؟ آپ نام بتائیں۔ پچھلے تین سالوں سے ہم مختلف کہانیاں دکھا رہے ہیں۔ خائی مختلف تھا، عشق مرشد مختلف تھا، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی، یہ سب ساس بہو کی کہانیوں سے مختلف ہیں۔ ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں؟"
فیصل قریشی کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ان کے لہجے کو غیر ضروری قرار دیا۔
یاد رہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم دیمک کامیاب رہی اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل قریشی
پڑھیں:
ملک بھر میں رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔شہریوں نے بتایاکہ گذشتہ چند برس سے بکروں اور دنبوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شہریوں میں اجتماعی قربانی کا رجحان فروغ پارہا ہے کیونکہ اجتماعی قربانی میں رقم کی بچت کے ساتھ ساتھ شہری بہت سی فکروں سے آزاد ہو جاتے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق فیصل آباد اور گردونواح میں مساجد اور گلی محلوں کی سطح پر اجتماعی قربانی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہر میں اجتماعی اور انفرادی سطح پر لاکھوں جانورروں کی قربان دی گئی۔رواں برس بھی اجتماعی قربانی میں زیادہ لوگوں نے شمولیت اختیار کی کیونکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اجتماعی قربانی میں رقم کا حصہ نسبتا کم بنتا ہے جبکہ ایک ہی مقام پر جانور ذبح اور اس کی صفائی کٹائی وغیرہ ہوجاتی ہے۔(جاری ہے)
فیصل آباد میں بھی عید کے پہلے،دوسرے دن مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعی قربانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اجتماعی قربانی میں فی کس کم از کم 22 ہزار روپے سی50ہزار روپے تھا۔ مختلف تنظیموں کی طرف سے اس ضمن میں فی سبیل اللہ قربانی کے حصے بھی جمع کئے گئے تھے جنہیں ذبع کرکے گوشت مستحقین، غربا اور مساکین میں تقسیم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انفرادی سطح پر بھی قربانیاں کی گئیں۔