جی ایم سی راجوری میں گائے کی تصویر شیئر اور پسند کرنے پر تین طلباء پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اجمل شفیع نے عید کے موقع پر تیسرے سمسٹر کے طالب علموں کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں گائے کی تصویر پوسٹ کی تھی جسے بعد ازاں دیگر دو طلباء نے پسند کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی تصویر شیئر اور لائیک کرنے پر بی ایس سی نرسنگ کے تین طالب علموں کو کلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بھاٹیہ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں اجمل شفیع، عمر فاروق شاہ اور عابد احمد راتھر کو انکوائری کا نتیجہ آنے تک کلاسوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جی ایم سی راجوری کی اسٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی کو ایک تفصیلی انکوائری کرنے اور دو دن کے اندر سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ کارروائی 9جون 2025ء کو کوآرڈینیٹر بی ایس سی پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کے ایک خط کے بعد کی گئی ہے جنہوں نے پرنسپل کو مخاطب کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اجمل شفیع نے عید کے موقع پر تیسرے سمسٹر کے طالب علموں کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں گائے کی تصویر پوسٹ کی تھی جسے بعد ازاں دیگر دو طلباء نے پسند کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مواد قابل اعتراض پایا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے معاملے کو اٹھایا اور کالج کے حکام سے تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گائے کی تصویر طالب علموں گیا ہے
پڑھیں:
انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
A post shared by TRT World (@trtworld)
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہو چکی ہے۔