پاکستان کی موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز کی فروخت کا انکشاف، عوام کس طرح بچیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ حالیہ دنوں میں شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے کہ انہیں جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے گئے۔یہ موبائل فونز عام طور پر پرانے، ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے۔پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک شہری کے ساتھ واقعہ پیش آیا جو پرانے فون کی اسکرین مرمت کرانے کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ آیا تو دکاندار نے مشورہ دیا کہ مرمت کی جگہ نیا فون لے لیں جو ’ڈبہ پیک‘ ہے۔ اس شہری نے اضافے پیسے دیے اور نیا فون خرید لیا لیکن ہوا یہ کہ فون ایک دن بعد پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بند کردیا، بعد میں پتا چلا کہ وہ فون پیچ فون تھا اور اس ماڈل کے فون بننا بند ہوچکے ہیں۔کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مداخلت کے بعد دکاندار نے پیسے واپس کیے تاہم اس شہری جیسے کئی افراد ایسے فراڈ کا نشانہ بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق فون خریدنے جائیں تو ذہن میں رکھیں کہ ہمیشہ فون کی آفیشل وارنٹی چیک کریں جو زیادہ تر برانڈز ایک سال کی دیتے ہیں۔آئی ایم ای آئی نمبر پی ٹی اے سے فوری چیک کریں کہ آیا فون رجسٹرڈ ہے یا نہیں، یہ *8484# پر ڈائل کرکے بھی کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے ماڈلز نہ خریدیں جو مارکیٹ میں بند ہو چکے ہوں یا جو کمپنی کی ویب سائٹ پر درج نہ ہوں، دکاندار سے رسید ضرور لیں اور واضح طور پر تحریر کرائیں کہ فون نیا، رجسٹرڈ اور برانڈڈ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی، بی وائی ڈی کے بڑے منصوبے کا انکشاف
ویب ڈیسک: پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی کا سفر جاری ہے جس میں چینی آٹو میکر کمپنی بی وائی ڈی کا اہم کردار ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان میں 2026 سے الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو سبز توانائی کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ٹرین میں سیلفی، نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا کہ بی وائی ڈی اگست 2025 سے 25,000 یونٹس سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ گاڑیوں کی اسمبلنگ کا آغاز کر دے گاِ، پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں تین گنا اضافے کی توقع ہے جب کہ بی وائی ڈی کا 35 فیصد تک شیئر کا ہدف ہے۔
حب پاور اور میگا موٹر کی شراکت داری پاکستان میں ای وی پیداوار میں نیا سنگ میل ہے، بی وائی ڈی کی منصوبہ بندی پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے میں معاون ہے۔
حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے
حکومت کی جانب سے ای وی چارجرز کے پاور ٹیرف میں 45 فیصد کمی کے باعث ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی اپٹیک میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے۔
Ansa Awais Content Writer