بلدیہ ٹاؤن کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں چوبیس نمبر موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں گزشتہ رات آگ لگی تھی۔
کراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔
آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے، جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔