بجٹ 2025-2026: مالیاتی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بل کی سفارشات کو منظور کرلیا جبکہ چیئرمین نے مالیاتی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں آغاز پر سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔
ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کےلیے دعائے مغفرت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کرائی۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی۔
اپوزیشن اراکین نے جعلی بجٹ اور جعلی حکومت نامنظور کے نعرے لگائے اور کسانوں کا قتل، تنخواہ دار طبقے کا قتل کے نعرے لگائے۔
چئیرمین سینیٹ نے مالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کرتے ہوئے بجٹ پر 10 روز میں سفارشات جمع کروانے کی ہدایت کی اور ممبران کو کہا کہ وہ تین روز میں سفارشات کمیٹی کو جمع کرواسکتے ہیں۔
قبل ازیں اجلاس میں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ منشیات کے کنٹرول سے متعلق ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس کے علاوہ منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے بل پر قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔
انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیمی مالیاتی بل 2025 پر رپورٹ اور سفارشات منظوری کے لیے پیش کی گئی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات کو منظور کرلیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی مالیاتی بل پیش کی گئی
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔