بجٹ میں کیا کیا چیزیں سستی ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پیش کر دیا گیا وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کئی ڈیوٹیز میں کمی کا اعلان کیا جس کے زیر اثر قیمتیں کم ہوں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں دو سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی سے درآمدی اشیا سستی ہوں گی۔ جس میں عام استعمال سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک شامل ہیں
بجٹ کے اطلاق کے بعد درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے 600 سے زائد کھانے پینے کی اشیا سستی ہوں گی۔
ان میں امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، کینڈی، لالی پاپ، بسکٹ، درآمدی جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات شامل ہیں جن پر ڈیوٹی 2 سے 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ درآمدی ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک، امپورٹڈ کیچ اپ، مایونیز، آئس کریم، درآمدی پاپڑ، نمکو،چپس، مارش میلوز، امپورٹڈ وٹامن واٹر، منرل واٹر، امپورٹڈ برانڈڈ آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔
اس کے علاوہ بجٹ میں ڈیوٹیز میں کمی کے اعلان سے سب سے زیادہ فائدہ خواتین کو بھی ہوگا کیونکہ ان کے میک اپ کا تقریباً تمام سامان سستا ہونے کا امکان ہے۔
میک اپ کے سامان میں آلات، کٹ، ہیئر اسٹائلنگ پروڈکٹس، سرخی، پاؤڈر، مسکارا، فیس واش، فیشل کریم، فیش شائنر اور آئی لائنر، لوشن، کریم، پرفیوم، باڈی اسپرے، شیونگ سامان، وگز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈینٹل پراڈکٹس، پرس، سن گلاسز، بیلٹ، سفری بیگ، ہینڈ بیگ، گارمنٹس اور شوز بھی سستے ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔