ہماری گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے، تنخواہیں صرف پارلمنٹیرینز کی بڑھیں، سٹرکچر ریفارم زیرو، پنشن ریفارم زیرو، حکومت کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری ملکی گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل کی اقتصادی سروے رپورٹ حکومت کی معاشی کارکردگی کی مایوس کُن عکاسی ہے، حکومت کے پاس آئی ایم ایف اور تمام اداروں کا تعاون رہا، سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے، تنخواہیں صرف پارلمنٹیرینز کی بڑھیں، سٹرکچر ریفارم زیرو، پنشن ریفارم زیرو، حکومت کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کر سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کے مطابق بینطیر انکم سپورٹ میں 30 ارب اور بیت المال میں 8 ارب خرچ کیے، روٹی سب کے لیے پر کروڑوں خرچ ہوئے، حکومت سے کوئی پوچھے یہ پیسے جاتے کہاں ہیں۔؟ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ریمیٹنسز 32 ارب ڈالر تھیں، ابھی تک اُس کا آدھا بھی نہیں ہوا، سیاست کو معیشت سے الگ کریں، ہماری اچھی تجاویز پر عمل کریں، ملک گیر احتجاج میں اس بار اسلام آباد نہیں آئیں گے، لوگ بہت نکلیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر ریفارم زیرو کہنا تھا کہ کر سکی
پڑھیں:
ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، خواجہ آصف
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے، صدر مملکت نے محسن نقوی کو بلایا ہے جو کہ خوش آئند ہے، ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، نواز شریف کی غیر موجودگی پر بہت ساری قیاس آرائیاں ہوئیں، قائد نون لیگ سے مستفید ہونے والے کچھ لوگ غلط باتیں کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف کل شام وطن واپس پہنچیں گے تو معاملات طے ہوجائیں گے، عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اسد قیصر کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈ اپور اور علیمہ خان ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، اسد قیصر اپنے گھر کی خبر لیں ہمارے گھر کو چھوڑیں، ہم اپنا گھر اچھے طریقے سے خود سنبھال لیں گے۔