وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے: ظاہر شاہ طورو
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ظاہر شاہ طورو — فائل فوٹو
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے۔
پشاور میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کو نہ عوام کے مسائل کا ادراک ہے، نہ صوبوں کے آئینی حقوق کی پرواہ۔ بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق پر کھلا ڈاکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مالیاتی حصے میں کمی کر کے وفاق کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ تیل پر کاربن ٹیکس لگانے سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ خوراک کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ مسترد کرتے ہیں، وفاق اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عوام دشمن
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔