آئی پی ایل جیتنے والی فرنچائز مالکان کا ٹیم فروخت کرنے پر غور، قمیت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ میں بھگڈر کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کے باعث مالکان نے فرنچائز کو فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سال بعد اپنا پہلا انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ٹائٹل جیتنے اور چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ میں ہلاکتوں اور ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرنچائز مالکان نے ٹیم کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے موجودہ مالکان (Diageo Plc) ہیں، جو جزوی طور پر یا مکمل طور پر فروخت کرنے کے خواہشمند ہیں جس کیلئے مالکان ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں، اگرچہ ابھی تک فرنچائز کی قیمت سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات نہیں مل سکی ہے۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں ہلاکتیں؛ کوہلی کی فرنچائز پر پابندی لگنے کا امکان
اطلاعات کے مطابق مالکان فرنچائز کی مکمل فروخت کیلئے 2 ارب ڈالر (تقریباً 16 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد) تک کی قیمت کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2008 میں کنگ فشر ائیر لائنز کے کرتا دھرتا وجے مالیا نے رائل چیلنجرز بنگلور کو خریدا تھا تاہم مالیا کے قرض میں ڈوبنے کے بعد (Diageo Plc) فرنچائز کے مالک بن گئے تھے۔
مزید پڑھیں: جیت کا جشن ماتم میں تبدیل؛ مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ سمیت 3 افراد گرفتار
رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات؛ کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج
تاہم واقعہ میں ہلاک افراد کی اموات پر پولیس نے ایف آئی آر فرنچائز پر درج کرلی ہے جبکہ وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ نکھل سوسالے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی این اے انٹرٹینمنٹ نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 3 اسٹاف ممبران اور منتظمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ؛ بھارتی بورڈ نے فرنچائز کو مشکل میں تنہا چھوڑ دیا
ہلاکتوں کے بعد عوامی غم و غصہ کم کرنے کیلئے فرنچائز نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان بھی کیا ہے۔
دوسری جانب مطالبہ سامنے آیا تھا کہ فرنچائز پر کم از کم 2 سال کی پابندی عائد لگائی جائے، وکٹری پریڈ میں بھگڈر مچنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر انتظامیہ اور کرناٹک حکومت کی اجتماعی ناکامی قرار دیا جارہا ہے، واقعہ کی تحقیقات ہوتی ہیں اور فرنچائز کیخلاف شواہد ملتے ہیں تو رائل چیلنجرز بنگلور پر بھی پابندی لگنے کا سخت فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل چنائی سپر کنگز اور راجھستان رائلر پر 2016، 2017 کے ایڈیشن میں پابندی لگائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رائل چیلنجرز بنگلور وکٹری پریڈ میں مزید پڑھیں فرنچائز پر
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے "ریلیز عمران خان" تحریک چلانے پر مشاورت کی اور اسٹیبلشمنٹ سمیت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق رہنماوں نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی، جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔