اداکارہ ثانیہ سعید ثنا یوسف کے قتل پر آبدیدہ، معاشرتی بے حسی پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل پر گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ثانیہ سعید حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران جب ثنا کا نام لیا گیا تو اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
View this post on InstagramA post shared by Rafay Mahmood (@rafaymahdood)
ثانیہ نے نم آنکھوں سے کہا کہ میں ہر روز خواتین کے قتل کی خبریں سن کر جاگتی ہوں اور ثنا یوسف کا واقعہ محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک خوفناک رجحان کا حصہ ہے، کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کردی جاتی ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے نے اس ظلم کو معمول بنالیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اکثر ظلم کو جواز دے کر نظرانداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو ایک نہایت خطرناک سوچ ہے، ثنا یوسف ایک سادہ اور بےضرر لڑکی تھی، جس کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کر رہی تھی کہ جس سے کسی کو کوئی پریشانی ہو، اس کے باوجود اسے ہدف بنایا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کےلیے مسلسل آواز بلند کرنا ناگزیر ہے۔ ’میرا جسم میری مرضی‘ جیسے نعرے کسی بےراہ روی کےلیے نہیں بلکہ اس بنیادی حق کےلیے ہیں کہ ایک عورت کو اپنی زندگی کے فیصلوں پر اختیار حاصل ہو۔
ثانیہ سعید نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی جذباتی ناپختگی بھی اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ تشدد صرف خواتین کے خلاف نہیں بلکہ خود مردوں کی بےبسی کی بھی علامت ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثانیہ سعید ثنا یوسف
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔