بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہو گی۔

قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل

فائل فوٹو 

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے  بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر سابق ملٹری سیکریٹری محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو طلب کرلیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے استغاثہ کے دو اہم گواہان انعام شاہ اور صہیب عباسی پر جرح مکمل کرلی ہے، دونوں گواہان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہان کی حیثیت سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دو اہم گواہان سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر محمد احمد اور سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت طلب کرلیا ہے۔

کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، قوثین فیصل مفتی اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی کمرہ عدالت میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی سماعت میں شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
  • علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ٹورنٹو آپریشن کی معطلی اور سول ایوی ایشن کا زبردست قدم
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری
  • قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھالیا