لوڈشیڈنگ ‘عدالت کی کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پٹیشن کی بحالی کی درخواست کی سماعت، عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے پٹیشن کی بحالی کی درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں کے الیکٹرک کے وکیل کی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، ان کاکہنا تھا کہ ہمیں درخواست کی بحالی سے متعلق نوٹس نہیں ملا ہے، جماعت اسلامی کے وکیل کاکہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا تھا کہ نوٹس کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار کی پٹیشن شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ سے متعلق ہے، ایک سماعت پر درخواست گزار پیش نہیں نا ہونے پر عدالت نے درخواست خارج کردی تھی، یہ عوامی مفاد کا کیس ہے، درخواست کو بحال کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جواب جمع کرانے کے الیکٹرک درخواست کی عدالت نے کے وکیل تھا کہ
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔