کراچی:

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا گیا  تھا، جس کے بعد  پی ایس ایکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور کاروبار میں دلچسپی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کررہی ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافے  کے علاوہ پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم