کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید3 قیدی پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید تین قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں حالیہ دنوں میں زلزلے کے دوران جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران عمل میں آئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 225 قیدی جیل سے فرار ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 152 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ 73 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں اور دیگر ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے باعث جیل کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے بعد متعدد قیدی فرار ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیل سے فرار
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔