بجٹ میں کون سی اشیا مہنگی اور کیا کچھ سستا ہونے جا رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس میں کئی اشیا مہنگی اور کئی سستی ہو جائیں گی، جس کی بنیاد ٹیکسز کے عائد ہونے ،اضافے یا سبسڈیز کے ختم ہونے سے ہے۔
آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نئی تجاویز شامل کی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اشیا مہنگی اور بعض سستی ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 850 سی سی تک کی مقامی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 12.
اسی طرح بیکری مصنوعات، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر بھی ٹیکس عائد کیے جانے کی تجاویز زیر غور ہیں، جس کے نتیجے میں یہ اشیا بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بجٹ میں سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے باعث یہ مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی پرانی روایت ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم کیپٹل گین ٹیکس کی شرح بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والوں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ خاص طور پر بیرونِ ملک سے فری لانسنگ یا سوشل میڈیا کے ذریعے کمانے والوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سابقہ فاٹا ریجن کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ بن سکتی ہے، جس سے وہاں کے کاروباری حلقوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔(جاری ہے)
نیپراکے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے تحت بجلی اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم درخواست پر 29 ستمبرکو سماعت کی جائے گی۔نیپرا نے بتایا کہ اگست میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ درخواست منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔