وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے لیے 53 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ایک جامع ترقیاتی پیکج کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولز، میڈیکل کالجز، ہائیڈرو پاور منصوبے اور سڑکوں کی تعمیر جیسے اہم منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔
اہم نکات:
بلاک الاؤنس: آزاد کشمیر کے لیے 32 ارب روپے
وزیراعظم خصوصی پیکج: 5 ارب روپے
آزاد کشمیر اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر: 2 ارب 97 کروڑ 47 لاکھ روپے
رٹھوعہ ہریام پل (میرپور): 1 ارب 37 کروڑ 62 لاکھ روپے
ایم بی بی ایس میڈیکل کالج، میرپور: 1 ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے
میر واعظ فاروق میڈیکل کالج، مظفرآباد: 42 کروڑ 13 لاکھ روپے
نوسہری-لیسوا بائی پاس روڈ: 41 کروڑ 93 لاکھ روپے
ایل او سی متاثرین کی بحالی: 60 کروڑ روپے
نیلم میں دوارین ہائیڈرو پاور (40 میگاواٹ): 2 کروڑ روپے
میرپور واٹر سپلائی و سیوریج اسکیم: 1 کروڑ روپے
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔